اتوار, مئی 19, 2024
ہومانٹرنشنلامریکی اور اسرائیلی وزرا دفاع کی ملاقات، رفح اور اسیروں کے حوالے...

امریکی اور اسرائیلی وزرا دفاع کی ملاقات، رفح اور اسیروں کے حوالے سے تبادلہ خیال

واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی اور اسرائیلی وزرائے دفاع لوئڈ آسٹن اور یوو گیلنٹ نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور رفح میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی محکمہ دفاع کے بیان کے مطابق وزیر لوئڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ سے فون پر بات کی۔

دونوں وزراء نے اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات، انسانی امداد کی کوششوں اور رفح کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر آسٹن نے تمام اسیروں کی غیر مشروط رہائی کے لیے اپنے عزم کی تصدیق کی اور اس بات پر زور دیا کہ رفح پر کسی بھی ممکنہ اسرائیلی زمینی حملے میں فلسطینی شہریوں کو علاقے سے نکالنے اور انسانی امداد کی ترسیل کو برقرار رکھنے کے لیے ایک قابل اعتبار منصوبہ شامل ہونا چاہیے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق گیلنٹ اور آسٹن نے ملاقات کے دوران "اسرائیل کے جنوب اور شمال میں ہونے والی پیش رفت اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کی کوششوں" پر تبادلہ خیال کیا۔

گیلنٹ نے کہا کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کے مسودے کو اس کی موجودہ شکل میں قبول نہیں کیا،"کوئی دوسرا متبادل نہ ہونے کی صورت میں رفح سمیت غزہ میں فوجی کارروائی لازمی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں

فیچرز