اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںانسانی حقوق کے ادارے بلوچ نسل کشی روکنے کےلئے اقدامات کریں :بی...

انسانی حقوق کے ادارے بلوچ نسل کشی روکنے کےلئے اقدامات کریں :بی آر پی

کوئٹہ( ہمگام  نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کی جانب سے گزشتہ چھ روز سے جو بربریت کامظاہرہ کیا جارہا ہے اس کی نظیردنیا میں کئی نہیں ملتی، پاکستانی فوجی دستے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مسلسل بمباری اور شیلک کررہے ہیں آج بھی پشینی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جو کہ رحمان ولد مڑزیان بگٹی کی ہے جس کی عمر ۰۸ سال سے زائد تھی۔ شہیدرحمان بگٹی کے خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں گزشتہ روز پشینی سے ملی تھی جنہیں پکڑ کر پھر گولیاں مار کر شہید کیا گیا تھا جن میں شہید رحمان کے دو بیٹے ملغ، دوست علی ، جبکی دو نواسے نوازگل ولد ملغ بگٹی ، علی شیر ولد دوست علی بگٹی اور زوجہ نصیوان بگٹی شامل ہیں جبکہ چھ خواتین سمیت پندہ افراد زخمی ہوئے جو تمام رحمان خاندان سے تعلق ہے زخمیوں میں ایک حاملہ خاتوں بھی شامل تھی جس کے ہاں زخمی حالت میں بچے کی پیدائش ہوئی اور وہ مصوم بچہ بھی زخمی تھا۔ تمام زخمی افراد بے یار و مددگار پشینی جیسے پہاڑی علاقے میں پڑے ہیں۔ پاکستانی فوجی اہلکاروں نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو تاحال سیل کر رکھا ہے اور مسلسل بمباری اور شیلنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے ہلاکتوں اور زخمیوں میں اضافے کا خدشہ ہیں اب تک تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہے جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہے جبکہ ۰۳ افراد زخمی ہیں آپریشن کے دوران ۰۰۲ گھروں کو بھی نظر آتش کیا جاچکا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کے بھیڑ، بکریوں اور اونٹوں کو بھی سرکاری فوجیں اپنے ساتھ لے گئے ہیں ترجمان نے انسانی حقوق کے علبرداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے ہاتھوں بلوچوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز