ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںایران کی مشرقی بلوچستان میں دراندازی قابل مذمت ہے: بی ایس ایف

ایران کی مشرقی بلوچستان میں دراندازی قابل مذمت ہے: بی ایس ایف

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ کے سربراہ اور بلوچ سالویشن فرنٹ کےمرکزی سیکریٹری جنرل میرقادر بلوچ نے اپنے جاری کئے گئے مزمتی بیان میں مشرقی بلوچستان میں ایران کی در اندازی اور مشرقی بلوچستان  کے مختلف علاقوں میں مارٹر گولے فائر کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایرانایک طرف مغربی بلوچستان پر بلجبر اپنی تسلط قائم کرچکے ہیں اور دوسری طرف  مشرقی بلوچستان میں  مسلسل در اندازی کرتے ہوئے اب تک متعدد علاقوں اور سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے نہ صرف سرحدی خلاف ورزی کررہے ہیں بلکہ اپنی جارحانہ حملوں میں اب تک کئی بلوچ فرزندوں کو شہید اور زخمی کرچکے ہیں  مند ماشکیل اور گولڈ سمتھ لائن کے مصنوعی سرحد سے ملحقہ علاقون کو مسلسل نشانہ بنارہاہے انہوں نے کہا کہ ایران کا مغربی بلوچستان پر قبضہ غیر قانونی ہے  دنیا کا کوئی قانوں اور منشور قبضہ کا اجازت  نہیں دیتا ایران کا یہ عمل نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے ضمرے میں آتاہے بلکہ دنیا کا کوئی بھی مزہب اور نظریہ اس  بات کا اجازت نہیں دیتا کہ ایک قوم کسی دوسرے قوم کی جغرافیہ پر اپنا حق جتاہے لیکن ایران مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی قوانیں کو چیلنج کررہاہے ایران سیستان بلوچستان کو زیر نگین رکھنے کے لئے وہان کے آزادی پسند بلوچوں کو آزادی کی جدوجہد سے روکھنے کے لئے شہید کررہی ہے اجتماعی پھانسی کے ہزاروں واقعات عالمی ضمیر کو جھنجوڑ ہے ہیں لیکن انسانی حقوق کے علمبردار بلوچ کے لٹکتے ہوئے جسد خاکی نظر نہیں آتے وہ ایران کے مجرمانہ پالیسیوں کے خلاف زبان بندی کو معمول بنا چکے ہیں حا لانکے انہیں معلوم ہے ایران نہ صرف خطہ بلکہ عالمی دنیا کے لیے سیکورٹی رسک ہے لیکن عالمی برادری کی ایران بارے غیر واضع پالیسی سمجھ میں نہیں آتی انسانی حقوق اور انصاف و امن کے دعویدار قوتوں کی ردعمل کا نہ ہونا باعث حیرت ہے انہوں نے کہاکہ یہی قوتیں بعض ممالک غیر معمولی طور پر سرکش ریاستوں کی جارحانہ پالیسیوں پر  شدید تنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کرتے ہیں لیکن ایران جیسے ملک جو آٹھ دہائی سے بلوچ وطن پر قابض ہے اور بلوچ قوم کا شناخت زبان کلچر اور تاریخ مسخ کررہاہے بلوچ فرزندوں کو منشیات کے لت مبتلا کرکے نشئی بنارہے ہیں تاکہ بلوچ قوم سے آزادی کا احساس اور جزبہ ختم کرسکے اور جو بلوچ ایرانی غلامی کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں انہیں ایران دہشت گرد ڈکلیئر کرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئی زمینی حقائق کو چھپا رہاہے انہون نے کہاکہ رضاشاہ پہلوی سے لے کر اب تک تسلسل کے ساتھ بلوچ قوم کی خلاف ایران کی جارحیت اور نسل کشی میں تیزی آرہی ہےمیر قادر بلوچ نے کہاکہ عالمی برادری خطے میں امن کے قیام کے لئے متحدہ بلوچستان کے قیام کے لئے بلوچ قومی کوششوں کا حمایت کرتے ہوئے ایران کی جارحانہ ہتکھنڈوں کا نوٹس لے کر اپنی بین الاقوامی فرائض نبھائیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز