Home FBM ایف بی ایم کا پاکستانی فوجی جارحیت ” عزمِ استحکام ” کیخلاف...

ایف بی ایم کا پاکستانی فوجی جارحیت ” عزمِ استحکام ” کیخلاف کیمپین چلانیکا اعلان۔ فری بلوچستان مومنٹ

0

شال (ہمگام نیوز) فری بلوچستان مومنٹ کی جانب سے کل بروزجمعرات کی شام کوچین کی ایما پربلوچ کی نسل کشی کے لئے شروع کئے گئے فوجی آپریشن کے نام سے پاکستانی فوجی جارحیت “عزمِ استحکام” کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک کمپئن چلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” و دیگر فورمز پر چلائی جانے والے اس کیمپئین میں درج ذیل ہیش ٹیگز کو استعمال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ #ExpansionistChinalnstigatiBalochAndPashtunGenocide

#StopBalochAndPashtunGenocide

یاد رہے کہ اس حوالے سے پاکستانی میڈیا اور دیگر احوالکاری ذرائع سے خبریں آتی رہی ہیں کہ پاکستانی قابض فوج چائنا کے مفادات، توسیع پسندانہ عزائم اور سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کے لئے جلد از جلد ایک وسیع پیمانے کی آپریشن شروع کرنے جارہی ہے جسے عزمِ استحکام کا نام دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم ایکس اور دیگر سوشل میڈیا فورم پر شروع ہونے والے اس کیمپئین کے ذریعے عالمی قوتوں سمیت عالمی سطح پر موجود خبررساں اداروں تک اپنی خدشات کو پہنچانا چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں ہونے والی جہدِ آزادی کو پاکستانی قابض ریاست نے مکر و فریب کا سہارا لیتے ہوئے ہمیشہ اندرونی سیاسی و عسکری عدمِ استحکام قرار دیا ہے۔ لہذا اس نئے شروع ہونے والے آپریشن “عزمِ استحکام” کے نام سے واضح ہوجاتا ہے کہ پاکستان چائنا کی مزید خوشنودی اور انکی طرف سے بلوچستان میں کی گئی بڑی حجم کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لئے بلوچ قوم کے خلاف ایک بہت بڑے خونریز معرکے کی تیاری کر رہا تاکہ وہ موجودہ بلوچ نسل کشی کی حجم، پیمانے اور شدت کو مزید بڑھا کر اپنے لئے نام نہاد “استحکام” حاصل کرسکیں۔

اس ضمن میں فری بلوچستان مومنٹ کل بروز جمعرات یعنی چار جولائی کو بلوچستان کے وقت کے مطابق شام چار سے لیکر رات بارہ بجے تک مختلف سوشل میڈیا فورمز خاص کر “ ایکس “ ( ٹوئٹر ) پر ایک کیمپئین شروع کرنے جارہی ہے اور ہم تمام بلوچ عوام اور جہدِ آجوئی کی بہی خواہوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی بستے ہوں وہ ایک اجتماعی قومی ذمہ داری کے باوصف اس کیمپئن میں شرکت کرکے بلوچ قومی نسل کشی کی پاکستانی و چائنیز عزائم کے خلاف اپنی بات کو عالمی ذرائع ابلاغ و دیگر مقتدر اداروں اور انکے عوام تک پہنچانے کی کوششوں میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ دنیا کے مقتدر ادارے اور وہاں کے لوگ پاکستان و چائنا کی بلوچ قوم کے خلاف اس گھناؤنی کھیل اور گٹھ جوڈ سے آگاہ ہوسکیں۔

Exit mobile version