ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںدیگر مسلح تنظیمیں ہمارے سزا یافتہ ساتھیوں کو پناہ نہ دیں :...

دیگر مسلح تنظیمیں ہمارے سزا یافتہ ساتھیوں کو پناہ نہ دیں : بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ پنجگور کے تحصیل پروم جاهین میں فورسز کے بربریت کے دوران سرمچار اکرم احمد شہید ہوگئے.آج اعلی الصبح فورسز نے پروم کو چاروں اطراف سے گهیر کر بربریت کا آغاز کرتے ہوئے متعدد بلوچوں کے گهروں میں لوٹ مار کے بعد گهروں کو نظر آتش کیا اور درجن سے زائد بے گناہ بلوچوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا.اسی دوران سرمچاروں نے سیول آبادیوں کی دفاع میں فورسز پر حملہ کیا دوران جهڑپ سرمچار اکرم احمد عرف سبزل شهید ہوگئے شهید بی آر اے کے ایک نڈر سرمچار تهے جو گزشتہ دو سالوں سے پارٹی پلیٹ فارم سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے.بی آر اے شہید کو ان کی عظیم قربانی پر سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہے.جب کہ شہید اکرم احمد کو کوہ گرد کی لقب سے نوازتا ہے اس پہلے اس لقب کا اعزاز پارٹی کے شہید کمانڈر سلمان بلوچ اور بی ایل ایف کے سرمچار شہید شعیب سلیم کو حاصل ہے. جب کے تمپ کے علاقے بالیچہ میں بی آر اے کے ڈسپلن سے باغی عرفی نواب کی فائرنگ سے سرمچار نوشاد عطا شہید ہوگئے.ہم واضح کرتے چلیں کہ عرفی نواب کو بی آر اے نے علاقے میں چوری ڈکیتی اور منشیات کے استعمال پر غیر مسلح کرکے ان کو پارٹی ڈسپلن کے تحت سزا دینے کا فیصلہ کیا تها.مگر بی آر اے کے اس مجرم کو ایک آزادی پسند مسلح تنظیم کے علاقائی کمانڈر نے اپنے ہاں پناہ دے کر عرفی نواب کو پہر سے مسلح کیا.بارہا اس عمل کی نشاندہی کے بعد دوست تنظیم کی جانب کوئی ایسی مثبت جواب نہیں ملا جس سے مجرم عرفی نواب کی حوصلہ شکنی ہو.بی آر اے ایک بار پہر دوست مسلح تنظیم سے گزارش کرتا ہے کہ وہ بی آر اے کے سزا یافتہ ساتهیوں کو پناہ دینے سے گریز کرے تاکہ ان جیسے اصولوں سے باغی جنگجوں سے احتساب ہوسکے.بی آر اے شہید نوشاد عطا کو ان کی شہادت اور قربانی پر سرخ سلام پیش کرتا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز