دوشنبه, می 13, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں: جرمنی میں لانگ مارچ جاری 

بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں: جرمنی میں لانگ مارچ جاری 

جرمنی ( ہمگام نیوز) بلوچستان میں ریاستی اداروں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف جرمنی میں لانگ مارچ جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے جرمنی میں بلوچ سیاسی کارکنوں کی لانگ مارچ آج نویں روز بھی جاری رہی ، لانگ مارچ کا آغاز 16 جولائیکو ہوا تھا ، اور آج لانگ مارچ نے سینکڑوں میل کا فاصلہ طے کرکے جرمنی کے شہر (Minden ) پہنچ گیا ، جہاں شہر کے مرکزی اسٹیشن پہ ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ، واضح رہے فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے گذشتہ روز کابل میں ہونے والے خودکش حملے اور 80سے زائد افغانوں کی شہادت کے خلاف جرمنی کے شہر (Bunde) میں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا ۔ مظاہرے کے شرکاء نے کابل حملے کی شدید االفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سمیت پورا خطہ مذہبی انتہا پسندوں کی لپیٹ میں ہے اس لئے اب ضروری ہوچکا ہے کہ ان دہشت گرد عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف عالمی برادری اپنا بھرپور کردار ادا کرئے ۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز