Home خبریں بلوچستان میں مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بلوچستان میں مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) آرسی ڈی شاہر اہ پر ٹر یفک حا د ثہ 2افر ا د جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق آ ر سی ڈی شاہر اہ گاڑی اور ٹر یلر کے درمیا ن ٹر یفک حا دثہ کے نتیجے میں 2افر ا د میر حمز ہ سنجر انی اور نو اب خان جا ں بحق ہو گئے ۔

 ریسکیو حکا م نے لا شوں کو تحو یل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جہا ں ضر وری کار وائی کے بعد لاشوں کو ورثا ء کے حو الے کر دیا ۔

دوسری جانب کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے۔تفصیلات کیمطابق تراسی لانڈی کے قریب چاغی سے نوکنڈی اپنی بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے سیندک پراجیکٹ کے ملازم امیرحمزہ سنجرانی کی کار گاڑی مخالف سمت سے آنے والی مزدا گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے امیرحمزہ موقع پر جان بحق جبکہ انکے کزن نواب خان شدید زخمی ہوگئے جسے دالبندین لے جایا جارہا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے حادثے میں امیرحمزہ کے دو بچے بھی معمولی زخمی ہوگئے جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق تحصیل چاغی سے ہے۔

Exit mobile version