Home خبریں پاکستان قبضہ گیری ترک کرکے بلوچستان کی آزادی تسلیم کرئے۔ استاد واحد...

پاکستان قبضہ گیری ترک کرکے بلوچستان کی آزادی تسلیم کرئے۔ استاد واحد کمبر بلوچ

0

شال (ہمگام نیوز ) بلوچ قوم دوست رہنماء استاد واحد کمبر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ ، دولت مشترکہ اور یورپی یونین کے ممالک بلوچستان کو بطور آزاد ریاست تسلیم کریں۔

انھوں نے کہا بلوچستان ایک آزاد ریاست تھا لیکن ہمارے ہمسایہ ملک ہندوستان کی تقسیم کے نتیجے میں ہمارے نومولود ہمسایہ ملک پاکستان نے 1948 ء کو بندوق اور توپوں سے بلوچستان پر قبضہ کیا۔بلوچ قوم نے اس قبضے کی شدید مزاحمت کی۔

واحد کمبر نے کہا بلوچ جنگ آزادی کے نتیجے میں بلوچ قوم اور پاکستان کو بے انتہاء جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے ، لہذا ہمارے ہمسایہ ملک ’پاکستان‘ کے صاحب اقتدار و اختیار ہماری سرزمین سے اپنی افواج واپس بلا لیں۔وقت ہے کہ نوآبادیاتی سوچ رکھنے والے افراد واپس پاکستان چلے جائیں تاکہ مزید خون ریزی نہ ہو۔

انھوں نے پاکستانی حمکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پاکستان توسیع پسندانہ سوچ اور قبضہ گیری ترک کرکے بلوچستان کی آزادی کو تسلیم کرئے۔ ریاست پاکستان اپنی قوت اور وسائل دیگر اقوام کی لوٹ مار اور ان پر قبضہ برقرار رکھنے میں استعمال کرنے کی بجائے اپنی معشیت اور سیاسی نظام کو درست رکھنے میں استعمال کرئے تاکہ عوام کی زندگیاں بہتر ہوں جو قبضہ گیری اور نوآبادیاتی سوچ کے ساتھ ہرگز ممکن نہیں۔

Exit mobile version