جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںبلوچ وطن کی تحفظ کےلئے کردار ادا کررہے ہیں :بی ایس او...

بلوچ وطن کی تحفظ کےلئے کردار ادا کررہے ہیں :بی ایس او آزاد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے تنظیم کے انچاسویں (49) یوم تاسیس کے حوالے سے جاری کردہ اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ بلوچ قومی تحریک کی پوری تاریخ میں بی ایس او کا مثبت اور منفرد کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔ بی ایس او نے اپنے قیام سے لے کر دورِحاضر تک نہ صرف ریاست کے ہرمنفی ہتھکنڈے کو ناکام بنانے کی بھر پور سعی کی ہے بلکہ جنسی، قباہلی اور فرقہ وارانہ امتیاز جیسے بیمار سماجی رویوں کے خلاف ایک مضبوط قلعہ ثابت ہوتے ہوئے بلوچ سیاست اور سماج میں ہر بہتر تبدیلی لانے میں اپنا مکمل کردار ادا کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک کو سیاسی حوالے سے مضبوط کرنے اورخاص کر بلوچ نوجوانوں کو ایک نظریاتی پلیٹ فارم پرمنظم کرنے کا سہرا بھی بی ایس او کے ہی سر جاتا ہے۔اس بات میں کوئی دوراہے نہیں کہ آزادی کی اس کٹھن جدو جہد میں بی ایس او کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر یہ اپنے آپ میں ایک جامع حقیقت ہے کہ بی ایس او بلوچ قومی تحریک میں ایک مدر آگنائزیشن کی حیثیت رکھتا ہے جوکئی دہائیوں سے بلوچ قومی تحریک کومضبوط سیاسی کیڈرز فراہم کرتا آرہا ہے ۔ بی ایس او آزاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہر دور میں ریاستی گماشتے اور دیگر کچھ مخصوص گروہ بی ایس او کے خلاف مختلف طریقوں سے متحرک رہے ہیں۔ بی ایس او کے زونل اور مرکزی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن، تنظیم کے خلاف بے بنیاد الزامات اورمنفی پروپگنڈے ، بی ایس او کو تقسیم کرنے کی کوششیں، انہی بی ایس او مخالف پالیسیوں کا حصہ ہیں۔ مگر ادارے نے ہر دور میں ثابت قدمی اور جہد مسلسل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی تمام بی ایس او مخالف پالیسیوں کو زائل کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف بلوچ وطن کے تحفظ اور بلوچ نوجوانوں کو سیاسی حوالے سے متحرک کرنے میں ایک اہم کردار کا حامل ہے بلکہ اپنے خلاف تمام مذموم عزائم کو زائل کرنے کی بھی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔بی ایس او آزاد کے ترجمان نے 26 نومبر کوبی ایس او کے یوم تاسیس کی مناسبت سے تمام زونو ں کو ریفرنسز کے انعقاد کی ذمہ داری دی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز