یکشنبه, آوریل 28, 2024
Homeخبریںبنگلہ دیش: امام بار گاہ میں فائرنگ، داعش نے زمہ داری قبول...

بنگلہ دیش: امام بار گاہ میں فائرنگ، داعش نے زمہ داری قبول کرلی

ڈھاکا(ہمگام نیوز) بنگلہ دیش کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک امام بارگاہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ حملہ ملک میں شیعہ کمیونٹی پر دوسرا حملہ ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پولیس افسر احسن حبیب کا کہنا ہے کہ ’متعدد حملہ آور امام بار گاہ میں داخل ہوئے اور مرکزی دروازے کو بند کرنے کے بعد امام بار گاہ کی عمارت میں موجود افراد پر فائرنگ کردی اور اس کے بعد فرار ہوگئے۔

اس حملے کی زمہ داری اسلامی شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز