اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںبنگلہ دیش میں میگزین ایڈیٹر قتل

بنگلہ دیش میں میگزین ایڈیٹر قتل

ڈھاکا(ہمگام نیوز) بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے شخص سمیت دو افراد کو چاقوؤں کے وار سے ہلاک کردیا۔

ڈھاکا پولیس کے ترجمان معروف حسین سردار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ نامعلوم حملہ آور کالا باگن کے ایک اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے اور دو افراد کو چاقوؤں کے وار سے قتل کردیا۔ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

انہوں نے مارے جانے والوں کی شناخت نہیں بتائی تاہم انسانی حقوق کے کارکنان نے اے ایف پی سے قتل ہونے والوں میں ہم جنس پرستوں کی کمیونٹی کے لیے جاری ہونے والے ایک میگزین روپ بان کے ایڈیٹر کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

میگزین کے ایک رکن نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک روپ بان کے ادارتی بورڈ کے رکن تھے۔

بنگلہ دیش کے لیے امریکی سفیر مارثیہ برنیکیٹ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں سے ایک شخص امریکی سفارت خانے کے لیے کام کررہا تھا۔

انہوں نے بنگلہ دیشی حکومت پر قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری پر زور دیا۔

روپ بان کے ایڈیٹر اور اور ان کے کچھ دیگر دوستوں نے دو سال قبل میگزین کا آغاز کیا تھاجبکہ وہ 14 اپریل کو 'رینبو ریلی' کا بھی انعقاد کرتے تھے جس روز بنگالی نیا سال بھی منایا جاتا ہے۔

تاہم رواں سال امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے ریلی پر پابندی عائد کردی تھی۔

رواں ماہ کے آغاز میں ریلی کے انعقاد کے الزام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چار افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔

ایونٹ سے قبل روپ بان کے ایڈیٹر نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے انہیں دھمکیوں موصول ہوئی ہیں جنہوں نے اپنا پیغام آن لائن پوسٹ کای ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے انہیں دھمکانے کے لیے ایک آن لائن گروپ بھی بنا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز