اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںکمسن معیظ بلوچ کے اغواء کی مذمت کرتے ہیں ۔ بی...

کمسن معیظ بلوچ کے اغواء کی مذمت کرتے ہیں ۔ بی آر ایس او

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کز ی ترجمان حمدان بلوچ نے ایک جاری کردی بیان میں کہا ہے پیر کے دن پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے علاقے شاپک سے ایک ساتھویں جماعت کے طالب علم معیظ ولد مومن کو اغواء کیا ہے جو تاحال لاپتہ ہے معیظ بلوچ ساتھویں کلاس کا طالب علم تھا۔ جس کا کسی بھی مزاحمتی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ۔بلوچستان میں کم عمر بچوں اور عورتوں کے اغواء میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس پر انسانی حقوق کے تمام ادارے خاموش بھیٹے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جاری ریاستی درندگی میں انتہائی تیزی لائی گئی ہے ۔قلات، ہوشاب،بالگتر، بلیدہ، ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے جس میں نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے عام آبادیوں پر یلغار روز کا معمول بن چکا ہے ، عورتیں، بچے، بزرگ و جوان کوئی بھی ریاستی درندگی سے محفوظ نہیں ۔سیاسی کارکنوں اور طلبہ تنظیموں کے کارکنوں کو اغوا بعد شہید کرنا معمول بن چکا ہے ۔
بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے بین القوامی انسانی حقوق کے اداروں اور انٹرنیشنل میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں جاری ریاستی مظالم اور سنگین ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپناعملی کر دار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز