ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبیرجند جیل میں ایک خاتون سمیت چار قیدیوں کو پھانسی دے دی...

بیرجند جیل میں ایک خاتون سمیت چار قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

بیرجند (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ ہفتے 30 اپریل بروز منگل کو طلوع فجر کے وقت، بیرجند جیل میں تین بلوچوں سمیت چار قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی جنہیں اس سے قبل قابض ایرانی عدالتی نظام نے موت کی سزا سنائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بیرجند جیل میں ایک خاتون سمیت چار قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

ان قیدیوں کی شناخت 22 سالہ محمد شاہ بخش دانا ساکن زاہدان، 42 سالہ محمود منگلی (گورگیج) ولد شادی ساکن صالح آبادخراسان رضوی ، 40 سالہ مہدی اشترک ولد ابراہیم ساکن زہک بلوچستان ، کے ناموں سے ہوئی ہے۔

رپورٹ لکھے جانے تک منشیات کے جرم میں سزائے موت پانے والی خاتون قیدی کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2022 کے اوائل میں محمد کو بیرجند چوکی سے منشیات کے جرائم سے متعلق الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے بیرجند کی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔

اس کے علاوہ 2018 میں محمود کو دو بلوچ شہریوں کے ساتھ بیرجند میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ 2023 سے لیکر اب تک ایران کے 26 مختلف شہروں میں کم از کم 184 بلوچ قیدیوں کو مختلف الزامات کے تحت پھانسی دی گئی تھی جن میں زاہدان کے مختلف جیلوں میں 54 اور بیرجند جیل میں 31 پھانسی کے ساتھ غیر انسانی سزائے موت دی گئی ہے اور ان قیدیوں میں چار خواتین کو بھی پھانسی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز