پیر, جون 17, 2024
ہومخبریںبی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مشکے میں پاکستانی فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا پیر کے روز سرمچاروں نے نوکجو میں قابض فوج کی ریندک کیمپ پر راکٹ اور خود کار و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ ایک راکٹ کیمپ کے اندر گرا ہے۔ جس سے قابض فوج کو بھاری جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔ بعد میں حواس باختہ فوج نے آبادی میں گھس کر لوگوں پر تشدد کی اور کئی لوگوں کا اُٹھا کر لے گئے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز