منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںبی ایل ایف نے پاکستانی فوج پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے پاکستانی فوج پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ جمعرات کی صبح آواران کے علاقے کنیرہ میں فوجی قافلے پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جس میں سوار متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ بیس ستمبر کو جھاؤ کے علاقے چبی میں پاکستانی فوج کے گاڑی اور موٹر سائیکلوں کے قافلے پر حملہ کیا۔ ان حملوں میں کئی فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ آج مشکے کے علاقے گورجک میں فائرنگ کرکے ریاستی مخبر الیاس ولد غلام محمد کو ہلاک کیا۔ مخبر الیاس نیشنل پارٹی کے رہنما علی حیدر کی سربراہی میں قائم ریاستی ڈیتھ اسکواڈ میں بلوچوں کی مخبری میں ملوث تھا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی کی جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز