یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے گوادر حملے کی ذمہ داری قبول کر...

بی ایل ایف نے گوادر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے گوادر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کو سرمچاروں نے گوادر بخشی کالونی میں بخشی ہوٹل کے قریب پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ حملے میں فوجی ویگو گاڑی کو جزوی نقصان اور اس میں سوار اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ بلوچ سرمچار گوادر سمیت بلوچستان کے ہر کونے میں قابض فوج پر حملے اور بلوچ ساحل و وسائل کی دفاع جاری رکھیں گے۔ پاکستان سمیت بلوچ وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں شامل تمام ملکوں کو خبر دار کرتے ہیں کہ وہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر بلوچستان میں کسی قسم کی بھی سرمایہ کاری سے گریز کریں ۔ چین کے ساتھ معاہدات کے بعد اس روٹ پر جس قسم کی بربریت کے ذریعے بلوچ آبادی کو بمباری، تشدد اور دوسرے حربوں کے ساتھ بلوچ نسل کشی میں تیزی لاکر اس منصوبے کی تکمیل کے خواب بوئے جا رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ اس دوران اس راستے میں بے شمار بلوچ گھروں کو بمبارمنٹ کرکے علاقہ مکینوں کو بے دخل کرکے منصوبے کیلئے راہ ہموارکی جا رہی ہے۔ مگر بلوچ قوم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ اُن منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیگی جس سے بلوچ نسل کشی ہو اور بلوچستان میں باہر سے لوگوں کو لاکر آباد کرکے ہمیں اقلیت میں تبدیل کرکے ہمارے وسائل کو ہڑپ کر جانے کی پالیسی ہو۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز