Home خبریں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی بازیابی کیلے لانگ مارچ بلیدہ...

جبری گمشدگی کے شکار افراد کی بازیابی کیلے لانگ مارچ بلیدہ سے تربت پہنچ کر دھرنا دے دیا

0
{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

تربت (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جبری گمشدگی کے شکار افراد کے لواحقین کا لانگ مارچ بلیدہ سے تربت پہنچ گیا، اتوار کے روز بلیدہ زامران سے لاپتہ مسلم عارف،فتح میار ودیگر کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے آج سہہ پہر بلیدہ کے علاقہ میناز سے تربت تک مارچ کیا ، مارچ میں خواتین بچے شامل تھے ۔

لانگ مارچ کے شرکا تربت پہنچ گئے، جہاں انہوں نے احتجاجی دھرنا کا اعلان کیا ۔

  مارچ بلیدہ سے تربت پہنچا تو حق دو تحریک کے علاوہ بی ایس اوپجار ودیگر تنظیموں کے اراکین نے لانگ مارچ کا استقبال کیا،لانگ مارچ کے تربت بازار کے مختلف شاہراہوں سے گشت کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کرنے کامطالبہ کیا ،جبکہ مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے بعد لواحقین ڈی سی آفس تربت کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

لانگ مارچ کی سربراہی لاپتہ مسلم عارف کے والد عارف بلوچ،حق دو تحریک کے ضلعی صدر حاجی ناصر،وسیم سفر،ودیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کررہے تھے جبکہ بی ایس اوپجار کے ضلعی صدر یاسر بیبگر ودیگر ساتھیوں نے بھی اس موقع پر لاپتہ افراد کے لواحقین کیساتھ اظہار یکجہتی کی۔

Exit mobile version