منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںحکومت صرف نعروں کی حد عوام کی خیر خواہ ہے. بلوچ ڈاکٹرز...

حکومت صرف نعروں کی حد عوام کی خیر خواہ ہے. بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ طلباء کی جانب سے لگائے جانے والی بھوک ہڑتالی کمیپ کو ایک ہفتہ مکمل ہونے کو ہے جبکہ حکآم ابھی تک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں. حکآم کی خاموشی ان کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے. حکومت صرف نعروں کی حد عوام کی خیر خواہ ہے. ترجمان نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور معاشرے کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا لیکن ہمارے نوجوانوں سڑکوں پر بیٹھ کر اپنا حق مانگ رہے ہیں جو سراسر نوجوان نسل کے ساتھ نا انصافی ہے.
ترجمان نے کہا کہ اگر بھوک ہڑتالی کمیپ میں موجود کسی بھی طلباء کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار حکومت وقت اور نام نہاد قوم پرست ہونگے جو نئے میڈیکل کالجز میں رکاوٹ ہیں اور ہم یہ واضع کردینا چاہتے ہیں نئی میڈیکل کالجز کا مطالبہ ہو یا ڈینٹل کالج کا مسئلہ ہو حکومت بلوچستان کہ نام نہاد نمائندے ہمارے مطالبات کو سنی ان سنی کررہے ہیں
ترجمان نے بلوچستان کے غیور عوام سے اپیل کی کہ اس قومی کام میں طلباء کا ساتھ دے کر قومی فرض نباہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز