Homeخبریںخاران کا رہائشی نوجوان کوئٹہ سے جبراً لاپتہ

خاران کا رہائشی نوجوان کوئٹہ سے جبراً لاپتہ

خاران (ہمگام نیوز) خاران کا رہائشی حافظ اورنگزیب سرپرہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے CTD کے ہاتھوں لاپتہ۔

اطلاعات کے مطابق انیس جولائی رات ایک بجے کوئٹہ کے علاقے جامعیہ عمر بادیزئی پشتون آباد میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چھاپہ مار کر خاران کے رہائشی حافظ اورنگزیب سرپرہ کو اٹھا کر لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ بدھ کی شام کو جامعیہ عمر بادیزئی پشتون آباد کے مدرسے میں پیش آیا جہاں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چھاپہ مار کر حافظ اورنگزیب سرپرہ ولد بہادر خان سرپرہ کو ماورائے عدالت حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کے حافظ اورنگزیب سرپرہ ایک حافظ القرآن اور قاری ہیں۔ جوکہ پشتون آباد کے مذکورہ مدرسے میں دینی تعلیم دینے آئے تھے ۔

حافظ اورنگزیب کا تعلق خاران شہر کے قلعہ محلہ سے ہے۔

Exit mobile version