پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںرودبار میں گھر پر فائرنگ سے بیٹا جانبحق ماں زخمی

رودبار میں گھر پر فائرنگ سے بیٹا جانبحق ماں زخمی

کرمان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ کو رودبار کے علاقے اسلام آباد میں متعدد مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر پر حملہ کیا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک 20 سالہ لڑکا جانبحق اور اس کی ماں زخمی ہو گئی۔

 جاں بحق شخص کی شناخت محمد جواد فرامرزی ولد ملک محمد اور زخمی ماں کی شناخت 45 سالہ ماہ بی بی ولد شہدادی، دونوں اسلام آباد صوبہ کرمان کے رہنے والے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام متعدد مسلح ڈاکوؤں نے ان شہریوں کے گھر پر حملہ کیا اور گن پوائنٹ پر رقم اور زیورات کا مطالبہ کیا اور رقم اور زیورات نہ ملنے پر مدد مانگنے والے اس خاندان کے بچے اور اس کی والدہ پر فائرنگ کر دی ۔ ماں ڈاکوؤں کی گولی لگنے کے بعد اپنے زخمی بیٹے کو بچانے گئی لیکن خود گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔

 قابل ذکر ہے کہ یہ منظر دیکھ کر اہل خانہ کے والد ڈاکوؤں کی طرف لپکے اور ان میں سے ایک کو غیر مسلح کرنے کے بعد اس کا اسلحہ لے کر ان پر گولی چلا دی، ڈاکو گھر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 واضح رہے کہ مقتول کے اہل خانہ نے شکایت درج کرائی ہے اور ڈاکو کی لاش سمیت پیچھے چھوڑا گیا اسلحہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رودبار شہر بلوچستان کا حصہ تھا جسے قابض ایران بلوچستان سے الگ کرکے کرمان کا حصہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز