شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںریاست مذہب کو استعمال کرکے بلوچوں کو دست و گریبان کر رہا...

ریاست مذہب کو استعمال کرکے بلوچوں کو دست و گریبان کر رہا ہے، بی آر ایس او

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر ایس او کے مر کزی رہنماء عابد بلوچ نے پنجگور کے علاقے پروم میں عید کے نماز کے بعد لوگوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ریاست بلوچ قوم کو مذہب کے نام پر آپس میں دست و گریباں کر نے کی کوشش کر رہا ہے داعش کی بلوچستان میں بڑتھی ہوئی سرگرمیوں سے یہ وضح ہوتا ہے کہ ریاست اب بلوچ قوم کو مذہب کے نام پر لڑانے کی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ وہ عالمی دنیاکو یہ باور کرا سکیں کہ بلوچ قوم مذہبی جنگ لڑ رہے ہیں اوربلوچستان میں کوئی آزادی کی تحریک چل ہی نہیں رہی لیکن ہم بلوچ قوم سے درخواست کر تے ہیں کہ وہ ریاستی چالوں کو سمجھتے ہوئے انہیں ناکام بنائیں۔ریاست مذہب کو ڈھال بناتے ہوئے اپنے گناہوں سے چھپنے کی کوشش کرتے ہوئے عالمی رائے عامہ کو گمرا کر رہاہے تاکہ بلوچ قومی تحریک کو مذہبی رنگ دیکر اسے کاؤنٹر کر سکیں۔عابد بلوچ نے مزید کہاکہ عید کی اس پر مسرت موقع پر ہم ان شہیدوں کو کیسے بھول سکتے ہیں جنہوں نے بلوچ قومی بقاء کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے اور ہزاروں کی تعداد میں اب بھی ریاستی عقوبت خانوں میں اذیتیں صرف اس لیے برداشت کر رہے ہیں کہ بلوچ قوم کو اس غلامی کی چنگل سے آزاد کر سکیں ، ہمیں چاہیے کہ ہم عید سادگی سے مناکرشہیدوں اور اسیران کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کریں۔بی آر ایس او کے مر کزی رہنما ء عابد بلوچ نے حقیقی بلوچ عالم دینوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاستی چالوں کو بلوچ قوم کے سامنے عیاں کر تے ہوئے اپنا قومی فریضہ نبھائیں۔ حمدان بلوچ نے مزید کہ کہ پنجگور کے علاقے پروم میں ہی بی آر ایس او کے کارکنوں کی جانب سے مذہبی منافرت کے خلاف وال چاکنگ بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز