ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںزلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 228، خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر

زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 228، خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر

اسلام آباد (ویب نیوز)پاکستان میں پیر کو آنے والے زلزلے کے بعد اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ تباہی صوبہ خیبرپختونخوا میں ہوئی جہاں 184 افراد ہلاک ہوئے اور سینکڑوں مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ملک میں اب تک مجموعی طور پر 228 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم مالی اور جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ آج سے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے شروع ہوگا۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی کل تعداد 228 ہوگئی ہے۔
سب سے زیادہ صوبہ خیبر پختونخوا متاثر ہوا جہاں 184 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک بھر میں کل زحمیوں کی تعداد 1620 ہے جن میں سے 1456 کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق کے پی کے سے متصل قبائلی علاقوں میں کل 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں آٹھ، پنجاب میں پانچ اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں سب سے زیادہ مالی نقصانات کے پی کے میں ہوئے۔2520 منہدم ہونے والے مکانات میں سے 2102 مکانات اسی صوبے میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز