Home انٹرنشنل قابض پاکستان اور بھارت کے درمیان سویلین قیدیوں اور ماہی گیروں کا...

قابض پاکستان اور بھارت کے درمیان سویلین قیدیوں اور ماہی گیروں کا تبادلہ

0

نئی دہلی: (ہمگام نیوز) ہندوستان اور قابض پاکستان نے پیر کے روز ایک دوسرے کی تحویل میں موجود سویلین قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فہرستیں قونصلر رسائی سے متعلق دوطرفہ معاہدے 2008 کی شقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شیئر کی گئی ہیں، جس کے تحت فہرستوں کا تبادلہ ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جاتا ہے۔

بھارت نے قابض پاکستان کو 366 سویلین قیدیوں اور 86 ماہی گیروں کی فہرستیں فراہم کی ہیں۔

اسی طرح قابض پاکستان نے اپنی تحویل میں موجود 43 سویلین قیدیوں اور 211 ماہی گیروں کے نام بھی شیئر کیے ہیں۔

ہند حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت ہند نے سویلین قیدیوں، ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں اور لاپتہ ہندوستانی دفاعی اہلکاروں کی جلد رہائی اور پاکستان کی تحویل سے وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سزا پوری کرنے والے 185 بھارتی ماہی گیروں اور سویلین قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی میں تیزی لائے۔ اس کے علاوہ پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کی تحویل میں موجود 47 سویلین قیدیوں اور ماہی گیروں کو فوری طور پر قونصلر رسائی فراہم کرے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہندوستانی ہیں اور انہیں اب تک قونصلر رسائی فراہم نہیں کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمام بھارتی سویلین قیدیوں اور ماہی گیروں کی حفاظت، سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنائے۔

Exit mobile version