Home خبریں بلوچ زانتکار و ادیب ڈاکٹر محمد علی (چاوش بلوچ) انتقال کر گئے

بلوچ زانتکار و ادیب ڈاکٹر محمد علی (چاوش بلوچ) انتقال کر گئے

0

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ ادیب ڈاکٹر محمد علی جنکا قلمی نام چاوش بلوچ بھی ہے، کوئٹہ میں دل کا دورا پڑنے سے انتقال کر گئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کل صبح نو بجے کیچ کے علاقے شاپک ڈانڈل دل ء سر میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد علی ایک بلوچ لکھاری اور قوم دوست انسان تھے جنہوں نے قومی تحریک پر دو کتابیں اور متعدد مضامین لکھے ہیں۔

ان کے کتابوں میں “پارلیمانی سیاست اور بلوچ جہد آزادی”، اور “بلوچ جہد آزادی ،کامیابیاں اور نئی حکمت عملیاں”, شامل ہیں جوکہ ان کے قلمی نام چاوش بلوچ کے نام سے شائع ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر ایم اے کے نام سے انہوں نے متعدد مضامین بھی لکھے ہیں۔

Exit mobile version