Home خبریں قلات میں چیکنگ کے دوران مخبر عبدالرزاق کو ہلاک کرنے کی ذمہ...

قلات میں چیکنگ کے دوران مخبر عبدالرزاق کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

0

قلات (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 1 جولائی کو صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 1 بجے تک ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان اور نرمک کے درمیان واقع گیتانی کے مقام پر ڈیتھ سکواڈ و انٹیلیجنس کے کارندوں کی نکل و حرکت کے پیش نظر سڑک پر ناکہ لگایا۔

چیکنگ کے دوران وہاں سے عبدالرزاق نامی مسلح مخبر کا گزر ہوا، مذکورہ شخص پہلے سے ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر تھا۔ ناکے کے قریب پہنچتے ہی وہ اسلحہ نکال کر مورچہ زن ہوا، سرمچاروں نے اسے ہتھیار ڈالنے اور خود کو حوالے کرنے کا کہا مگر اس نے فائرنگ شروع کردیا، جس پر سرمچاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا اور اسلحہ ضبط کرلیا۔

عبدالرزاق ولد طالب گزشتہ ایک عرصہ سے پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کیلئے کام کررہا تھا۔ اس کے خاص سرگرمیوں میں سے ایک علاقے میں سرمچاروں کا تعاقب کرنا تھا۔ اس کے علاوہ فوجی آپریشنز، جبری گمشدگیوں اور نوجوانوں کی شہادت میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔

علاقے میں جاری فوجی جارحیت اور ڈیتھ سکواڈ کی نکل و حرکت کے پیش نظر ہمارے سرمچار علاقے میں ہر مقام پر چوکنا ہیں، لہذا بی ایل اے جوہان سمیت گردونواح کے تمام قریبی علاقوں کے عوام کو خبردار کرتی ہے کہ غیر ضروری سفر اور حساس مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

Exit mobile version