Home خبریں قلات: پاکستانی فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی...

قلات: پاکستانی فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

0

قلات: (ہمگام نیوز ڈیسک) بلوچ لیبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ اور چوکی کو دو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 28 جون کی رات گیارہ بجے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں قائم ایف سی کے کیمپ پر راکٹ اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں راکٹ کے گولے کیمپ کے اندر گرے جس سے پاکستانی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

حملے کے بعد قابض فوج کے جانب سے معتدد ماٹر کے گولے فائر کیے گئے اور جاسوس ڈرون بھی مسلسل گشت کرتے رہے، پھر صبح چھ بجے ہیلی کاپٹروں نے بھی حملے کی جگہ پر شدید شلنگ کی، تاہم سرمچار بحفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے اور اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

ایک اور حملے میں سرمچاروں نے 30 جون کو قلات کے علاقے جوہان شاہ مردان میں ایف سی کی چوکی پر سنائپر ، راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اس حملے میں بھی قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے، ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر جاری رہینگے۔

Exit mobile version