Home خبریں قلات،مسلح افراد کی جانب سے سڑک پر ناکہ بندی اور چیکنگ، ریاستی...

قلات،مسلح افراد کی جانب سے سڑک پر ناکہ بندی اور چیکنگ، ریاستی کارندہ ہلاک

0

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے قلات کے علاقے گیتانی کے مقام پر ایک سڑک پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی ہے۔ دوران چیکنگ ایک مسلح ریاستی کارندہ فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 8 بجے قلات کے علاقے جوہان اور نرمک کے درمیان واقع گیتانی کے مقام پر مسلح افراد، جوکہ سرمچار ظاہر ہورہے تھے، نے ایک سڑک پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ شروع کیا، چیکنگ کا سلسلہ 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دوران چیکنگ مسلح افراد لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرکے جانے دے رہے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسی دوران وہاں سے ایک ریاستی کارندے کا گزر ہوا جوکہ ناکے پر پہنچتے ہی اسلحہ نکال کر مورچہ زن ہو کر فاہرنگ ہی کرنے والا تھا کہ مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالرزاق ولد طالب کے نام سے ہوئی ہے جوکہ خالد لانگو کا قریبی بندہ تھا اور ابتدائی طور پر ریاستی آلہ کار بتایا جاتا ہے۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version