قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات کے مقام روب دار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ریاستی مخبر مزاری بنگلزئی ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات تقریباً دس بجے پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے مزاری بنگلزئی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاری بنگلزئی کا تعلق بدنام زمانہ خفیہ ادارے آئی ایس آئی سے تھا اور وہ ریاستی ایما پر بلوچ سرمچاروں کی مخبری سمیت بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں براہِ راست ملوث رہا ہے۔
یاد رہے کہ مزاری بنگلزئی کی ہلاکت کی ذمہ داری تال کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔















