قلات: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے قلات کے علاقے نیمرغ میں دن دو بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیتھ اسکواڈ کا سرغنہ رحیم ساسولی گارڈ سمیت ہلاک جبکہ ایک اور گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق رحیم ساسولی کو مسلح افراد کی جانب سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نیمرغ کے علاقے میں اپنے ٹیوب ویل پر موجود تھے۔
موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کامیاب حکمت عملی کے تحت فائرنگ کرکے رحیم ساسولی اور اس کے ساتھی ظفر اللہ کو ہلاک کر دیا اور باآسانی نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
ذرائع کے مطابق رحیم ساسولی اپنے ایک گارڈ ظفر اللہ سمیت موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک اور گارڈ اکرام اللہ شدید زخمی ہو گیا۔ ان تمام ڈیتھ اسکواڈ ارکان کا تعلق قلات کے علاقے نیمرغ سے تھا۔
یاد رہے کہ رحیم ساسولی عرصہ دراز سے ریاستی حمایت سے قلات اور گرد و نواح کے علاقوں میں بلوچ سرمچاروں کی مخبری سمیت براہِ راست سرمچاروں کو شہید کرنے میں شامل رہا ہے، جس کے ہاتھوں متعدد سرمچار شہید ہوئے۔
رحیم ساسولی بلوچستان میں سرگرم مسلح تنظیموں کے نشانے پر تھا، جسے آج نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
رحیم ساسولی کی ہلاکت کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔















