اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںمردم شماری کا حصہ بننے والے ہمارے نشانے پر ہونگے: بی ایل...

مردم شماری کا حصہ بننے والے ہمارے نشانے پر ہونگے: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قابض ریاست کی جانب سے بلوچ قومی جہد کو کاؤنٹر کرنے کے لیے مردم شماری کا چال کسی صورت بھی کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ایک دفعہ پھر بی ایل ایف اساتذہ و دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ قبضہ گیر کی اس مہم کا حصہ نہ بنیں۔ پاکستانی فوج سمیت وہ تمام لوگ ہمارے نشانے پر ہیں جو قابض ریاست کی قبضہ گیریت کو دوام دینے کی پالیسی پر عمل پھیرا ہیں۔گہرام بلوچ نے کہا کہ مردم شماری دراصل بلوچ کی اپنی جداگانہ قومی ،تہذیبی ،ثقا فتی اور سیاسی شناخت کو ختم کرنے کی سازش ہے تاکہ انقلابی نظریات و خیالات اور احساسات جو آزادی کی جد و جہد کی صورت میں آج بلوچ سماج میں سرایت کر چکے ہیں، انہیں قابض ریاست کاؤنٹر کر کے بلوچ قوم کو اپنی سرزمین پر اقلیت پیش کر کے دنیا میں موجود قومی آزادی کی جہد کو حاصل پذیرائی سے محروم کرنا چاہتا ہے۔لاکھوں مہاجرین کو بلوچستان میں پناہ کے نام پر رجسٹر کرنا بلوچ قوم کو اپنے ہی سرزمین سے بیدخل کرنے کی پالیسی ہے ۔ ساتھ ہی فوجی آپریشنوں سے تنگ آکر ایک ملین کے قریب بلوچ نقل مکانی کرچکے ہیں۔ اسی طرح ہزاروں بلوچوں کو بیرون ملک منتقل ہونے پر مجبور کیا گیا ہے۔ہزاروں بلوچ ریاستی عقوبت خانوں میں انسانیت سوز تشدد کا شکار ہیں،جبکہ ہزاروں بلوچ فرز ندوں کویا تو زیر حراست یا دوران آپریشنوں شہید کیا گیا ہے ،ہنوز سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ایسی چالوں کے بعد مردم شماری بلوچ قوم کے خلاف قابض کی ایک اور چال اور منصوبہ ہے۔ اس سے ہر صورت سخت مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچار ایسے کسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کمربستہ و خاص حکمت عملیوں کے ساتھ دشمن فوج و اس کے زر خرید کارندوں کو نشانہ بنائیں گے۔ قابض کی جانب سے مردم شماری کا حصہ بننے والے اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔لہٰذا مردم شماری کے لیے کسی بھی ٹریننگ اور اسے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرنے والے ان منصوبوں سے دور رہیں۔گہرام بلوچ نے قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ پاکستانی فوج سمیت ان تمام لوگوں سے دور رہیں جو مردم شماری کا حصہ بنیں گے۔سرمچار کسی بھی وقت ان کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز