سه‌شنبه, می 7, 2024
Homeخبریںپسنی/آواران:فورسز کےہاتھوں تین افراد لاپتہ،گوادر سے چارافرادبازیاب

پسنی/آواران:فورسز کےہاتھوں تین افراد لاپتہ،گوادر سے چارافرادبازیاب

گوادر(ہمگام نیوز) دشت سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے 4افراد تین سال بعد گوادر سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے دشت زریں بگ میں گذشتہ دوسال 10مہینے قبل ایک فوجی آپریشن کے دوران حراست کے بعد لاپتہ ہونے والے 4افرادشریف ولد رمضان ، عبداللہ ولد الیاس ،ولید ولد حاجی عبدالحمید اور قیوم ولد حاجی عیسیٰ گذشتہ شب گوادر سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔چاروں افراد گذشتہ دوسال اور دس مہینے سے فوج اور خفیہ اداروں کے اذیت خانوں میں غیر انسانی تشدد سہہ رہے تھے ۔جبکہ
پسنی کلانچ وآواران میں فورسز کا گھروں پر حملہ و آپریشن ،3افراد حراست کے بعد لاپتہ کردیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق گذشتہ شب پسنی کے علاقے کلانچ لانٹی دان میں پاکستانی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر گھر کے قیمتی سامان لوٹ لئے اور 2افراد کو حراست میں لیکر انہیں لاپتہ کردیا ہے جن کی شناخت جمعہ ولد سبزل اور دلپل ولد دلی کے ناموں سے ہوگئی ۔جبکہ آواران کے علاقے تیرتیج میں پاکستانی فوج نے ماسٹر حفیظ ولد پنڈگ نامی ایک شخص کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز