اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںپی سی ایس اور بلوچستان یونیورسٹی کے امتحانات کا بیکوقت ہوناطلبا کیلئے...

پی سی ایس اور بلوچستان یونیورسٹی کے امتحانات کا بیکوقت ہوناطلبا کیلئے باعث نقصان ہے۔بی۔ایس۔اے۔سی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک مرکزی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی طرف سے پی سی ایس کے امتحانات کا اعلان اور بلوچستان یونیورسٹی میں ماسٹر کے امتحانات کا ایک ہی وقت میں منعقد ہونے کی وجہ سے طلبا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتی ہے۔ دونوں امتحانات میں کسی ایک کے منتخب کرنے کی صورت میں سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں امتحانات کے منعقد ہونے اورامتحانات میں گیپ نہ ہونے کی صورت میں طلباء کو کسی ایک سے دستبردار ہونا پڑتا ہے۔ پی سی ایس کے امتحانات طویل عرصے سے التوا کا شکار رہنے کی وجہ سے طلبا طالبات امتحان دینے سے دستبردار نہیں ہوسکتے دوسری طرف ماسٹر پروگرام کا سال میں ایک مرتبہ امتحانات ہونے اور سپلیمنٹری کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے طلباء طالبات کی تعلیمی زندگی پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سکول میں تعلیم دیر سے شروع کرنے کی وجہ سے طلبا و طالبات کیلئے عمرمیں اضافے کا مسئلہ بھی رہتا ہے۔آخر میں ترجمان نے وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی اور بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین سے اپیل کی ہے کہ دونوں امتحانات میں کسی ایک کی تاریخ میں اضافہ کرکے طلباء4 و طالبات کے لئے اس بہترین موقعے پر استفادہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز