اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںفری بلوچستان مومنٹ کا لندن میں چینی سفارتخانے کے سامنے احتجاج جاری

فری بلوچستان مومنٹ کا لندن میں چینی سفارتخانے کے سامنے احتجاج جاری

لندن (ہمگام نیوز)بلوچستان میں آپریشن ،نسل کشی ،بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور سی پیک کے نام پر بلوچ آبادیوں پر آپریشن و بے دخلیوں کے خلاف فری بلوچستان موومنٹ کے احتجاجی عمل کا دوسرا حصہ لندن میں چینی سفارتخانے کے سامنے جاری ہے 30اکتوبر سے فری بلوچستان مومنٹ جانب سے شروع کردہ احتجاجی دھرنا پانچویں دن بھی جاری رہا جو 6 نومبر بروز اتوار تک جاری رہیگا اور اسی دن شام ایک بجے سے 3بجے تک چینی سفارتخانے کیسامنے مظاہرہ کیا جائے گا، مظاہرے کے بعد بلوچ وسائل کی لوٹ کھسوٹ و نسل کشی حوالے آگاہی دینے کیلئے چینی سفارتخانے کیسامنے سے ایک ریلی نکالی جائے گی جو مارچ کرتے ہوئے ماربل آرچ ،آکسفارڈ روڈ پر اختتام پذیر ہوگی فری بلوچستان موومنٹ کے شرکاء جانب سے تمام آزادی پسندوں ،انسانی حقوق نمائندوں ا ور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں چینی سفارتخانے کیسامنے جاری دھرنے اور احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے اور کہا گیا ؂لندن کی سرد راتوں اور بارش میں جہان باہر نکلنا ممکن نہیں لیکن یہاں مسلسل دھرنا دیکر چینیوں کو یہ بتایا جارہا ہے کہ بلوچ لاوارث نہیں ہم اپنے سرزمین کی دفاع کے لیئے ہر محاذ پر جدوجہد کریں گے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز