جمعه, می 3, 2024
Homeخبریںچین کا اہم تجارتی پانیوں پہ ایک لاکھ فوج تعنیات کرنے کا...

چین کا اہم تجارتی پانیوں پہ ایک لاکھ فوج تعنیات کرنے کا فیصلہ

گوادر( ہمگام نیوز)چین کی فواج ، پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے) اہم تجارتی پانیوں پر مرینز کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ تک کرے گی جنہیں ہارن آف افریقا کے ساحلی ملک جیبوتی اور پاکستانی ساحلی شہر گوادر سے گزرنے والے بحری تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چین اپنے بحری تجارتی راستوں اور اثاثوں کی حفاظت کی سنجیدہ کوشش کررہا ہے اور اس ضمن میں کئی ایک اہلکار جیبوتی اور گوادر میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ یاد رئے بلوچستان کے آزادی پسند تنظیمیں پہلے سے اس خدشے کا اظہار کرری تھیں کہ چین کی گوادر آمد فقط فوجی مقاصد کے لیے ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ ( ایس سی ایم پی) ان اپنی ایک تازہ رپوٹ میں کہا ہے کہ پی ایل اے کی جانب سے انتہائی خصوصی مہارت کے یہ اہلکار چینی آبی تجارتی رہ گزرکی حفاظت کریں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان بحری اڈوں میں جیبوتی سے گزرنے والا بحری راستہ بہت اہم ہے جو ایشیا، افریقا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کو باہم ملاتا ہے، چینی عسکری ذرائع کے مطابق بری افواج سے اسپیشل کومبیٹ سولجرز کی دو بریگیڈ پہلے ہی مرینز میں شامل ہوچکے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق پی ایل اے مرینز کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ کی جائے گی اور ساتھ ہی بحریہ سےوابستہ فوجیوں کی تعداد میں بھی 15 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس طرح خطے میں امریکہ کے بعد چین وہ واحد ملک ہوگا جو کہ بہری راستوں کی حفاظت کے لیے بڑی تعداد میں اپنی فوجی طاقت استعمال کرے گا۔ دوسری طرف پاکستان فوج اور بیوروکریسی میں چین کی فوجی حکمت عملی پر شک و شبات پائے جاتے ہیں۔ چند پاکستانی تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین مستقبل میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح پاکستان کو مکمل طور پر کنٹرول کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز