ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںمجید جونئیر سمیت بلوچ شہداہ کو خراج تحسین۔ بی۔ایس۔ایف

مجید جونئیر سمیت بلوچ شہداہ کو خراج تحسین۔ بی۔ایس۔ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں شہید آغا محمودخان احمد زئی شہید مجید جونیئر شہید میر امتیاز ڈایاں شہید لال خان مری شہید محی الدین کرد شہید داد علی مری کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کو بلوچ سماج میں دیوتا کا مقام حاصل ہے جنہوں نے اپنی زندگی کو بلوچ قومی جدوجہد کے ساتھ گزاری اور آزادی کے اصولی مطالبہ پر ڈٹ کر شہادت کے منصب پر فائز ہوگئے اگرچہ آج وہ ہمارے درمیان اور ہمارے سرکلوں میں جسمانی طور پرموجود نہیں لیکن ان کی وژن سوچ اور مقصد ہمارے ساتھ ہے یاد رہے کہ شہید اگرچہ جسمانی طور پر ہمارے درمیان نہیں ہوتے لیکن ان کا سوچ اور کمٹمنٹ ہمارے پاس ہوتا ہے کمٹمنٹ ہمیشہ زندہ رہتی ہے کمٹمنٹ کو بقاء حاصل ہوتی ہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم کے باشعور فرزندوں نے قومی آزادی کے جدوجہد کے لئے ہمیشہ لبیک کہتے ہوئے آگے بڑھتے ہوئے قربانیاں دی ہیں جنہیں تاریخ اعزاز و احترام کے ساتھ یاد کرتا ہے جو ہمیشہ کے لئے امر ہوچکے ہیں جبکہ نوآبادیاتی طاقتوں نے ہمیشہ سے کمزور اقوام کو خوف زدہ کرنے کے لئے کاؤنٹر پالیسیوں کے ساتھ مختلف حربے آزماتے رہے ہیں تاکہ سماج میں افراتفری مایوسی اور انتشار پیدا کیا جائے اور عوام اپنی ہی آزادی کی تحریک سے بد دل ہوسکے یہی سلسلہ بلوچ سماج میں موجود ہے جہاں مختلف ہتکھنڈوں کے زریعہ بلوچ قوم کوآزادی کی جدوجہد سے الگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ترجمان نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں قومی آزادی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں بلوچ سماج کے ہرمکتب فکر نے قربانیاں دیں اس میں وہ دانشور اور تھنک ٹھینکس بھی شامل ہے جنہوں نے علمی اور فکری حوالہ سے بلوچ قوم کی زہنی اور شعوری تربیت کی اور آزادی کی تحریک سے منسلک کیا ان کی بیش بہا کوششوں سے آج بلوچ ایک ایسی پر امید عہد میں داخل ہوچکی ہے جہاں سے آزادی آزاد ترقی اور خوشحالی کا راستہ گزرتا ہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ شہداء نے مصلحت پسندی اور سمجھوتہ کے ہر شکل کو مسترد کرتے ہوے آزادی کی اصولی مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹے لیکن کچھ جماعتیں نان ایشوز کے زریعہ کنفیوژن پھیلا کر نہ صرف بلوچ قوم کو گمراہ کررہے ہیں بلکہ شہداء کے جدوجہد کے منافی کردار ادا کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز