اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںڈیرہ بگٹی :پاکستانی آرمی کا آپریشن ، متعدد گھر نذرآتش 80 افراد...

ڈیرہ بگٹی :پاکستانی آرمی کا آپریشن ، متعدد گھر نذرآتش 80 افراد لاپتہ

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری، آمدہ اطلاعت کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں مٹ کے علاقے میں پاکستانی افواج کی جانب سے دوسرے روزہ بھی آپریشن جاری ہے اس دوران فورسز نے 90 کے قریب گھروں کو جلا کر خاکستر کردیا جبکہ 80 افراد جو حراست میں لینے کے بعد سوئی چھاؤنی پہنچایا گیا ہے جن میں بیشتر خواتین ہے جبکہ 80 سالہ بزرک سنجر بگٹی اور ان کا پورا خاندان بھی اغوا شدگان میں شامل ہے اغوا ہونے والے کچھ افراد کی شناخت لال جان ولد سنجر بگٹی، گہنور ولد سنجر بگٹی، بہارو ولد لنجو بگٹی، سلیم ولد ڈنا بگٹی، تادھال ولد سنجر بگٹی، جمن ولد سرکار بگٹی، میر خان ولد سرکار بگٹی، عائشہ زوجہ سنجر بگٹی، خان بی بی زوجہ سنجر بگٹی، صاحبان زوجہ سرکار بگٹی، صحت بی بی زوجہ لورا بگٹی، ماہ گل زوجہ لنجو بگٹی، زامر زوجہ لنجو بگٹی، شارو زوجہ سجو بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہیں یاد رہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے مٹ میں بڑے پیمانے پر گیس کے ذخائر کے دریافت ہوئی ہے جس کے بعد سے پاکستانی افواج نے ذخائر کو لوٹنے کیلئے بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے اور لوگوں کو زبردستی بندوق کے نوک پر علاقے سے نکالا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا ہے آخری اطلاعت تک ریاستی فورسز کا آپریشن جاری ہیں-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز