ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںڈین کوٹس امیریکی نیشنل اینٹیلی جنس کا ڈائریکٹر نامزد۔

ڈین کوٹس امیریکی نیشنل اینٹیلی جنس کا ڈائریکٹر نامزد۔

واشنگٹن(ہمگام نیوز) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈین کوٹس کو نیشنل انٹیلی جنس کا ڈائریکٹر نامزد کیا ہے۔ ڈین کوٹس ریاست انڈیانا سے سابق سینیٹر ہیں اور سینیٹ کی انٹیلی کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں۔ یہ تعیناتی اس انٹیلی جنس رپورٹ کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے جس میں روسی صدر ولادی میر پوتن پر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے مہم چلانے کا حکم دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ڈین کوٹس انٹیلی جنس کمیونٹی کی سربراہی کرنے کے ضروری مہارت کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ جبکہ ڈین کوٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ 'امریکہ کو محفوظ بنانے سے زیادہ ترجیحی کام کوئی بھی نہیں، اور میں اس کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لاؤں گا۔' ماضی میں ڈین کوٹس روس کے سخت ناقد رہے ہیں جبکہ سنہ 2014 میں روس نے کریمیا کے ساتھ الحاق کیا تھا۔ سینیٹ کی جانب سے تصدیق کے بعد وہ موجودہ ڈائریکٹر جیمز کلیپر کی جگہ لیں گے۔ امریکہ میں 9/11 کے حملوں کے بعد انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر کا عہدہ بنایا گیا تھا۔ ڈائریکٹر قومی انٹیلی جنس کے معاملات کے بارے میں صدر کو مشاورت فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ انٹیلی جنس سے متعلقہ نیشنل انٹیلی جنس پروگرام کی بھی نگرانی کرتا ہے۔ اس عہدے پر تعینات ہونے والا امریکہ کی تمام 16 خفیہ اداروں پر مشتمل یو ایس انٹیلی جنس کمیونٹی کی بھی نگرانی کرتا ہے۔ ڈین کوٹس سنہ 1991 میں انڈیایا سے کانگریس میں شامل ہوئے۔ انھوں نے سنہ 1989 میں سینیٹ میں ڈین کوئیل کی جگہ لی جب ڈین کوئیل صدر جارج ڈبلیو ایچ بش کے نائب صدر مقرر کیے گئے۔ ڈین کوٹس 1960 کی دہائی میں امریکی فوج سے بھی منسلک رہ چکے ہیں اور سنہ 1998 میں سینیٹ چھوڑنے کے بعد 2000 کے اوائل میں جرمنی میں امریکی سفارت کار کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ سنہ 2010 میں ان کی سینیٹ میں دوبارہ واپسی ہوئی تھی اور سنہ 2016 میں انھوں نے انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز