جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںکردستان کی آزادی کی کوششوں سے نسلی جنگ شروع ہوسکتی ہے۔اردگان

کردستان کی آزادی کی کوششوں سے نسلی جنگ شروع ہوسکتی ہے۔اردگان

انقراہ(ہمگام نیوز) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے عراقی کرد رہنماؤں کو خبردار کیا ہے کہ آزادی کی کوشش سے علاقے میں نسلی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ ترک صدر کی طرف سے یہ انتباہ نیم خود مختار عراقی کردستان میں آزادی کے سوال پر ہونے والے ریفرنڈم کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس ریفرنڈم پر عملدرآمد لازمی نہیں ہے تاہم عوام کی اکثریت نے کردستان کی مکمل آزادی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ ایردوآن نے عراقی کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی کو یہ انتباہ بھی کیا ہے کہ اگر ترکی نے ان کی حکومت پر پابندیاں عائد کر دیں تو ان کا علاقہ خوراک اور لباس کی کمی کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔ اپنے ایک ٹیلی وژن خطاب میں تُرک صدر کا کہنا تھا کہ اگر بارزانی اور علاقائی حکومت جلد از جلد اپنی غلطی سے پیچھے نہ ہوئی تو وہ تاریخ میں اس علاقے کو نسلی اور فرقہ ورانہ جنگ میں دھکیلنے کے ذمہ دار ٹھہریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز