یکشنبه, می 12, 2024
Homeخبریںکنرک، شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کنرک، شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کنرک(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق کنرک میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں غلطی سے گولی لگنے سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں غیر ارادی طور پر گولی لگنے سے جانبحق شخص کی شناخت 20 سالہ مصطفی رزی ہے ۔ مزید رپورٹ کے مطابق مصطفی اپنے دوستوں کے ساتھ گاؤں کہیر میں شادی کی تقریب میں گیا ہوا تھا۔ جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

 یاد رہے کہ پرہجوم مقامات اور شادی بیاہ کی تقریبات میں بعض شرکا کی جانب سے غیر ضروری اور نامناسب فائرنگ سے وقتاً فوقتاً لوگوں کی جانیں جاتی رہتی ہیں جو خوشی کی تقریب کو ماتم میں بدل دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز