دوشنبه, می 13, 2024
Homeخبریںدزاپ، بلوچستان سیلاب اور بارشوں سے مختلف واقعات میں دو بچے پانی...

دزاپ، بلوچستان سیلاب اور بارشوں سے مختلف واقعات میں دو بچے پانی میں ڈوب کر جانبحق

دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بلوچستاں بھر میں سیلاب اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سیلابی پانی میں ڈوب کر دو بچے جانبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے دلگان میں کے اسفند کور میں ایک کم سن بچہ دس سالہ محمد چاکر ولد یعقوب ڈوب کر جانبحق ہوگئے ۔

 رپورٹ کے مطابق یہ بچہ اسفند کور میں سیلاب دیکھنے گیا تھا جہاں وہ پھسل گیا پانی کے بہاؤ اسے لے گئے اس بچے کی لاش چاہ ہاشم کے قریب دریائے اسفند میں گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے دریافت کیا

دریں اثناء دشتیاری میں ایک کم سن بچی اسما جدگال ولد سید محمد سیلابی ریلے میں بہہ کر جانبحق ہوگئی ۔

کہا جاتا ہے کہ وہ سیلاب دیکھنے گئی تھی لیکن پھسلنے کی وجہ سے سیلاب ریلی اسے بہا کر لے گئی لیکن مقامی لوگوں نے ان کی لاش آس پاس دریافت کرکے ہسپتال پہنچا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز