Home خبریں کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے۔

کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے۔

0

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ، ژوب اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کوئٹہ سے 4 کلومیٹر جنوب مغرب تھا۔زلزلے کے بعد مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے بعد ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ـ۔

Exit mobile version