Home خبریں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان

0

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات بلوچستان میں کل شام اور رات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے گرمی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی، بلوچستان کے وسطی اضلاع میں شام اوررات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شام کے وقت خاران،قلات،خضدار،مستونگ،زیارت اور کوئٹہ میں بارش متوقع ہے۔

Exit mobile version