ہفتہ, جون 1, 2024
ہومخبریںکوئٹہ :فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور ایک شخص ہلاک

کوئٹہ :فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور ایک شخص ہلاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد قتل ،سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر بی بی زیارت کے قریب نامعلوم افراد نے دو پولیس اہلکاروں سیف اللہ اور عبدالعزیز جو ناکہ پر کھڑے تھے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،سبزل روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سبزل روڈ پر نامعلوم افراد نے عبدالحئی ولد گلزار مری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جو ہسپتال میں چل بسے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز