Home خبریں گوادر: جبری لاپتہ ہونے والے بلال بلوچ کے اہل خانہ کی جانب...

گوادر: جبری لاپتہ ہونے والے بلال بلوچ کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاجی دھرنا روڈ بلاک

0

گوادر (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق گوادر میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے بلال بلوچ ولد رضا محمد کے اہل خانہ نے بلال بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف سربندن دوراہی میں سی پیک روڈ بلاک کرکے احتجاجا دھرنا دے دیا ۔ احتجاجی دھرنے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔

احتجاج میں بیٹھے لواحقین کا کہنا ہے کہ بلال بلوچ کو لاپتہ ہوئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن تاحال ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ ہم بلال کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہرکسی کے پاس گئے ہیں ۔ لیکن ہماری بات کسی نے نہیں سنی، ان کا کہنا ہے کہ جب تک بلال بازیاب نہیں ہوتے ہم احتجاجی دھرنے میں بیٹھے رہیں گے۔

انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی، لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت بلوچ قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بلال بلوچ کی بازیابی کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

مزید اطلاع ہے کہ پولیس کی بڑی تعداد احتجاجی دھرنے کے قریب جمع ہے ، خدشہ ہے کہ پولیس احتجاج ختم نہ کرے۔

Exit mobile version