بدھ, مئی 22, 2024
ہومخبریںہنگری: ریفرنڈم سے قبل مہاجر مخالف مہم میں تیزی

ہنگری: ریفرنڈم سے قبل مہاجر مخالف مہم میں تیزی

بڈاپسٹ(ہمگام نیوز )ایک کوٹہ سسٹم کے تحت یورپی یونین رکن ممالک میں مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کے بارے میں ہنگری میں ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں ایک ماہ رہ گیا ہے۔ اس تناظر میں ہنگری حکومت اپنی مہاجرت مخالف مہم میں تیزی لے آئی ہے۔ہنگری میں جاری مہاجر مخالف مہم میں نہ صرف سڑکوں پر بڑے بڑے بل بورڈز نصب کر دیے گئے ہیں بلکہ سرکاری ٹیلی وژن پر بھی اشتہارات نشر کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم وکٹور اوربان اور ان کی حکمران فیدس پارٹی کی کوشش ہے کہ وہ عوام کو قائل کر لیں کہ یورپی یونین کی طرف سے مہاجرین کی تقسیم کا کوٹہ سسٹم مسترد کر دیا جائے۔اس سلسلے میں ہنگری میں دو اکتوبر کو ایک ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ عوام فیصلہ کرے گی کہ آیا انہیں یہ کوٹہ سسٹم منظور ہے یا نہیں۔ تاہم اس تناظر میں ناقدین کے مطابق حکومت عوامی رائے پر اثر انداز ہونے کی کوشش میں ہے۔حکومت کی طرف سے جاری مہاجر مخالف مہم میں عوام سے کہا جا رہا ہے کہ وہ مہاجرین کی آمد کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو نظر انداز نہ کریں۔ بل بورڈز اور ٹیلی وژن کے اشتہارات میں عوام کو یہ باور بھی کرایا جا رہا ہے ، ’کیا آپ جانتے ہیں کہ مہاجرین کے بحران کے آغاز سے اب تک یورپ میں ہوئے متعدد دہشت گردانہ حملوں میں تین سو افراد مارے جا چکے ہیں‘۔ اسی طرح ہنگری کی حکومت عوام کو یہ بھی بتا رہی ہے کہ لیبیا سے ایک ملین مہاجرین یورپ آنے کی خاطر پر تول رہے ہیں۔
یاد رہے یورپی یونین رکن ریاستوں نے گزشتہ برس ستمبر میں اتفاق کیا تھا کہ یورپ آنے والے ایک لاکھ ساٹھ ہزار مہاجرین کو منصفانہ طور پر ایک کوٹے کے تحت اٹھائیس رکنی اس بلاک کی مخلتف ریاستوں میں تقسیم کر دیا جائے گا تاکہ کسی ایک ملک پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز