ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںیورپ مکمل طور پر امریکہ و برطانیہ پر انحصار نہیں کرسکتا۔ جرمن...

یورپ مکمل طور پر امریکہ و برطانیہ پر انحصار نہیں کرسکتا۔ جرمن چانسلر

برلن (ہمگام نیوز) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اور بریگزٹ کے بعد یورپ مکمل طور پر امریکہ اور برطانیہ پر انحصار نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہا کہ وہ برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتی ہیں لیکن یورپ کو اب اپنی منزل کے لیے خود لڑنا ہو گا۔ جرمن چانسلر کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب جی سیون اجلاس میں 2015 پیرس کلائمٹ معاہدے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ اس اجلاس کے بعد جرمن چانسلر نے کہا تھا کہ مذاکرات کافی دشوار تھے۔ صدر ٹرمپ نے اجلاس میں کہا کہ وہ موسٹمی معاہدے کے حوالے سے آنے والے ہفتے میں فیصلہ کریں گے۔ جنوبی جرمنی کے شہر میونخ میں ایک الیکشن ریلی کے دوران انگیلا میرکل نے کہا 'وہ وقت اب ختم ہونے والا ہے جب ہم دوسروں پر انحصار کیا کرتے تھے۔ اور اس بات کا تجربہ میں نے گذشتہ چند دنوں میں کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'برلن اور نئے فرانسیسی صدر کے درمیان تعلقات کو ترجیح دینی ہو گی واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو میں شامل اتحادی ممالک سے کہا تھا کہ وہ لازمی طور پر دفاعی بجٹ میں اپنے حصے کے مناسب اخراجات ادا کریں۔ امریکی صدر نے برسلز میں نیٹو ممالک کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے امریکی خدشات کا اظہار کیا کہ یورپی ممالک دفاع پر اپنے حصے کی رقم خرچ نہیں کر رہے ہیں۔ انھوں نے ان ممالک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ' بہت بڑی رقم کے قرض دار ہیں صدر ٹرمپ کے بقول 'یہ امریکی عوام اور ٹیکس دینے والوں سے انصاف نہیں اور بہت سارے ممالک کئی برسوں سے بہت بڑی رقم کے قرض دار ہیں اور کئی برسوں سے رقم ادا نہیں کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے بھی نیٹو میں شامل اتحادی ممالک پر اس بات کے لیے نکتہ چینی کرتے رہے ہیں کہ دفاعی بجث میں جی ڈی کا جو دو فیصد خرچ کرنے پر اتفاق ہوا تھا اسے وہ پورا نہیں کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے نیٹو ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت نیٹو کے 28 رکن ممالک میں سے صرف پانچ اپنے مالی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز