اتوار, مئی 19, 2024
ہومانٹرنشنلیوکرینی صدر کو روس نے مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

یوکرینی صدر کو روس نے مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

ماسکو (ہمگام نیوز) روس کے ایک سرکاری ڈیٹا بیس نے گزشتہ روز دکھایا کہ روس نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو مطلوب مجرموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

زیلنسکی روسی وزارتِ داخلہ کی مطلوب فہرست میں ظاہر ہوئے جو حکام کو مطلوب مبینہ مجرمان کا ایک آن لائن ڈیٹا بیس ہے۔

مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر اس میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی رہنما ضابطۂ فوجداری کی ایک شق کے تحت مطلوب تھے۔

روسی حکام کی جانب سے فوری طور پر اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا کہ زیلنسکی کو فہرست میں کیوں شامل کیا گیا تھا۔

ماسکو نے فروری 2022 میں اپنے فوجی حملے کے آغاز کے بعد سے زیلنسکی کو نشانہ بنایا ہے۔

یوکرینی صدر نے گزشتہ سال کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کے خلاف کم از کم پانچ یا چھہ قاتلانہ حملے ناکام بنا دیئے گئے تھے۔

یوکرین میں فوج بھیجنے کے اگلے دن روسی صدر ولادیمیر پوتن نے قوم سے خطاب کیا جس میں انہوں نے یوکرین کی فوج سے زیلنسکی کا تختہ الٹ دینے کا مطالبہ کیا۔

روس نے متعدد غیر ملکی سیاست دانوں اور عوامی شخصیات کو اپنی مطلوب فہرست میں رکھا ہوا ہے جس میں دسیوں ہزار اندراجات ہیں۔

فروری میں ماسکو نے کہا کہ وہ اسٹونیا کے وزیرِ اعظم کاجا کالس کی تلاش کر رہا تھا جس کے بارے میں کریملن نے کہا کہ بالٹک ملک اسٹونیا کا سوویت دور کی یادگاروں کو تباہ کرنے کا اقدام تاریخی یادداشت کی بے حرمتی تھا۔

گزشتہ سال بین الاقوامی فوجداری عدالت نے یوکرینی بچوں کے اغوا سے متعلق جنگی جرائم کے الزامات پر پوتن کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز