تربت (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے پسنی روڈ، بانک چڑھائی کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق لاش کو ایک ویران مقام پر پھینکا گیا ہے۔
مقبوضہ بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آ رہے ہیں، جہاں نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بعد ازاں ان کی لاشیں مختلف علاقوں سے ملتی ہیں















