لندن: بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے سنگین مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے 20 اپریل کو یونیورسٹی آف ویسٹ لندن میں ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ کانفرنس انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (IVMP) اور اقوام متحدہ اکیڈمک امپیکٹ کی مشترکہ سربراہی میں منعقد ہوگی، جس میں اس مسئلے کے بین الاقوامی قانونی اور انسانی پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

منتظمین کے مطابق، کانفرنس کا بنیادی مقصد نہ صرف جبری گمشدگیوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے بلکہ عالمی برادری، تعلیمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس مسئلے کے حل کے لیے متحرک کرنا بھی ہے۔

کانفرنس میں انسانی حقوق کے ماہرین، طلبہ، سماجی کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ مقررین بلوچستان میں لاپتہ افراد کے کیسز، متاثرہ خاندانوں کی مشکلات اور انصاف کی فراہمی میں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالیں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں عالمی سطح پر دباؤ بڑھانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

رجسٹریشن کی تفصیلات

اس ایونٹ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن 9 اپریل سے 12 اپریل تک کھلی رہے گی۔
شرکت کے لیے (مفت) ٹکٹ حاصل کرنا لازمی ہے تاکہ آپ اپنی نشست محفوظ کر سکیں۔

واضح رہے کہ نشستوں کی تعداد محدود ہے، اور یونیورسٹی سے باہر کے شرکاء کے لیے صرف50 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ یہ نشستیں پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر دی جائیں گی، اس لیے منتظمین نے دلچسپی رکھنے والوں کو جلد از جلد رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی مایوسی سے بچا جا سکے۔

رجسٹریشن کے لیے لنک نیچے دیا گیا ہے:

https://www.eventbrite.com/e/the-disappeared-baloch-body-reclaiming-it-from-the-state-tickets-1986986860187?aff=oddtdtcreator&keep_tld=true#organizer-card