پسنی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی سے ایک نوجوان کی جبری گمشدگی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانزیب ولد رحیم بخش، جو تحصیل پسنی کے علاقے ببر شور، وارڈ نمبر ایک کے رہائشی ہیں اور بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے سائیکولوجی کر چکے ہیں، کو ایک ہفتہ قبل رات تقریباً دو بجے قابض پاکستانی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اہلِ خانہ نے جہانزیب کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔